چند روز تک ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

Pakistan Cold

Pakistan Cold

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی دس ، استور میں منفی نو ، اور گلگت میں منفی چار ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ اسلام آباد میں دو، لاہور میں چار ، ملتان میں سات ، کراچی پندرہ ، حیدر آباد سترہ ، پشاور تین اور کوئٹہ میں منفی تین درجہ حرارت رہا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد ہی رہنے کا امکان ہے ۔