چوہدری برادران کی وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات

chaudhary

chaudhary

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین اور سینیئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہی نے ملاقات ۔ وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔  ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری برادران نے بلاول بھٹو زرداری سے صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کیا اور چوہدری برادران کی جانب سے خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔