چوہدری شجاعت نے لوڈ شیدنگ کے خاتمہ کے لیے فارمولا پیش کر دیا

Chuhdary Shujaat

Chuhdary Shujaat

پاکستان : (جیو ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کا فارمولا دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اندر پیداورای صلاحیت 23 ہزار میگا واٹ ہے اور روزانہ بجلی کی پیداوار 15 ہزار میگا واٹ ہے۔ باقی پاور پلانٹس بند پڑے ہیں یا بجلی کم پیدا کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کے لیے سرمایہ کی ضرورت ہے تاکہ پاور پلانٹس کے لیے تیل اور دوسرے لوازمات پورے کیے جا سکیں۔

چودھری شجاع حسین کا کہنا تھا کہ تمام وزرائے اعلیٰ کے تعاون سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو ملنے والی رقم جو 50 ارب روپے بنتی ہے جس کی سالانہ ادائیگی میں ابھی تین ماہ باقی ہیں اگر وفاق تین ماہ کی کٹوتی کرکے یہ رقم پلانٹس کے لیے مختص کردے تو کوئی وجہ نہیں کہ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ نہ ہو۔ اگر صوبائی حکومتیں وفاق سے تعاون کریں تو یہ مسلہ حل ہو سکتا ہے۔