چوہدری شجاعت کو وفد سمیت اجمیر شریف میں روک لیا گیا

Chaudhry Shujaat , Ajmair Sharif

Chaudhry Shujaat , Ajmair Sharif

لاہورچوہدری شجاعت حسین اور ان کے وفد کو اجمیر شریف میں دستاویزات مکمل نہ ہونے کے شبے میں روک لیا گیا ۔ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر واپس ہوٹل جانے کی اجازت ملی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اوران کے وفد کے ارکان اجمیر کے ایک ہوٹل میں ناشتے پر مدعو تھے کہ ایجنسیوں نے دستاویزات نامکمل ہونے کے شبے میں انہیں روک لیا اورتقریبا ایک گھنٹہ ہوٹل میں بٹھائے رکھا۔ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر وفد کو واپس اپنے ہوٹل میں جانے کی اجازت ملی۔ اس سے قبل چوہدری شجاعت اور ان کے وفد نے نماز عید اجمیر شریف کی عیدگاہ میں ادا کی۔