چوہدری طارق فاروق کو نون لیگ آزاد کشمیرکا جنرل سیکرٹری بنایا جائے: ظفراقبال

بھمبر : چوہدر ی طارق فاروق کی اعلیٰ تنظیمی و سیاسی صلاحیتوں کے پیش نظر انہیں نون لیگ آزاد کشمیر کا جنرل سیکرٹری بنایا جائے انتخابا ت کے دوران بھمبر میں میاں نواز شریف کے عظیم الشان جلسہ نے ثابت کر دیا تھا کہ چوہدری طارق فاروق کی جڑیں عوام میں ہیں وہ آزاد کشمیر کے سینئر تجربہ کار سیاستدان ہیں جن کے جنرل سیکرٹری بننے سے نون لیگ آزاد کشمیر کی مضبوط و متحرک جماعت بنے گی ان خیالات کااظہار نون لیگ تحصیل بھمبر کے نائب صدر چوہدری ظفر اقبال ،جنرل سیکرٹری یونین کونسل بھمبر رجانی ،چوہدری صبور امین ،حاجی منیر احمد اور چوہدری خادم حسین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے مسلمہ لیڈر ہیں جنہوں نے آزاد عدلیہ کی بحالی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے طویل جدوجہد کی ہے میاں نواز شریف کی قیادت میںآ زاد کشمیر میں نون لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے نواز لیگ ہی تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کی ضامن ہے آزاد کشمیر میں نون لیگ کی مضبوطی سے خطہ کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔