چوہدری عابد نذیر کو جناح ہسپتال گجرات کا انتظام سنبھالنے پر مبارک پیش کرتا ہوں :ڈاکٹر فاروق چوہدری

گجرات (جی پی آئی) سرجن ڈاکٹر چوہدری عابد نذیر کو جناح ہسپتال گجرات کا انتظام سنبھالنے پر مبارک پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فاروق چوہدری پرنسپل ڈینٹل سرجن عزیز بھٹی شہید ہسپتال نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر چوہدری عابد نذیر شعبہ سرجری میں کالج آف فزیشن و سرجن کے فیلو ہیں اور اپنے وسیع تجربے ، اعلیٰ تعلیم و تحقیق اور غریب پرور مزاج کی بدولت عوامی حلقوں میں اور ڈاکٹرز برادری میں معتبر مقام رکھتے ہیں۔

جناح ہسپتال جیل چوک میں ان کی موجودگی سے اہل گجرات کو ایک قابل اور درددل رکھنے والا مسیحا میسر ہو گا ، ڈاکٹر عابد نذیر جنرل سرجری کے علاوہ کینسر سرجری ، لیپرو سکوپک سرجری اور ٹراما سرجری کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور ہمیشہ بیماری کے علاج کے ساتھ ساتھ بیماری سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں ، ڈاکٹرز برادری کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے ان پر فخر ہے۔