چوہدری فرخ مجید نے گزشتہ روز کھاریاں میں ڈسٹرکٹ بیت المال گجرات کے چیک تقسیم کئے

کھاریاں ( جی پی آئی) ضلعی چیئر مین زکوٰة وعشرکمیٹی و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) ضلع گجرات چوہدری فرخ مجید نے گزشتہ روز کھاریاں میں ڈسٹرکٹ بیت المال گجرات کے چیک تقسیم کئے ۔ ڈسٹرکٹ بیت المال گجرات کی طرف سے یوتھ ویلفیئر سوسائٹی جنڈانوالہ کو دستکاری سکول کیلئے 50 ہزار روپے کا چیک ‘ نذر میموریل ویلفیئر سوسائٹی بیگہ مہروجپور کو ڈسپنسری کیلئے 50 ہزار روپے کا چیک اور مدنی ویلفیئر سوسائٹی شوریاں کو ڈسپنسری کے لیے 50 ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری بشیر احمد ( فرحان کرنسی ) ‘ مرزا حسان الٰہی بیگہ و دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء چیک وصول کرنیوالے سوشل ورکروں ڈاکٹر شمیم چوہدری ملک نیاز علی نے کہا کہ ہم چیئر مین ڈسٹرکٹ بیت المال چوہدری تنویر احمد گوندل اور چیئر مین زکوٰة و عشرکمیٹی ڈسٹرکٹ گجرات چوہدری فرخ مجید کے مشکور ہیں۔