چوہدری محمد یاسین نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کی سیاست کے اندر بھی ایک اہم مقام رکھتے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پاکستان کی سیاست کے اندر بھی ایک اہم مقام رکھتے ہیں آزادکشمیر کے پیپلز پارٹی حکومت اور جیالوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرر ہے ہیں مخالفین انکی فہم و فراست سے خائف ہوکر ا ن کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد مکہال نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیر کے اندر ایک سال کے اندر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کا م ہو ئے ہیں موجودہ حکومت کا ایک سال گزشتہ حکومتوں کے 60سالہ دور حکومت سے بہتر ہے ۔

اس کا تمام تر کریڈٹ چوہدری عبدالمجید اور چوہدری محمد یاسینکو جاتا ہے جسکی وجہ سے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ پڑ رہے ہیں اور سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم راجہ فاروق حیدر اور انکے چمچموں کی اوقات پورا آزادکشمیر جانتا ہے لیکن ہم آزدکشمیر کے پر امن ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے جانتے ہیں ۔