چیف جسٹس کی سربراہی میں جیوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

Supreme Court

Supreme Court

چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں جیوڈیشیل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا، ذرائع کے مطابق جوڈیشیل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں ججوں کی خالی آسامیوں کوپر کرنے پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں جن آٹھ امیدواروں کے نام زیرغورلائے جائیں گے ان میں دوکلا اور دو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ کے ججز شامل ہیں۔ ممکنہ امیدواروں میں شفیع صدیقی، ندیم اختر، ضیا احمد پلپوٹو، عبدالرسول نعمت اللہ پلپوٹو، صادق حسین، عبدالمالک گاڈی اور عذراشاہ جہاں کے نام شامل ہیں۔