ڈالرمستحکم، پانڈ اور یور کی قدروں میں اضافہ

forex dealer

forex dealer

پاکستان : (جیو ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا۔ بدھ کو امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 18 پیسے کی تیزی رونما ہوئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت اور قیمت خرید میں بھی بالترتیب 42 پیسے اور 41 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 91.61 روپے اور قیمت خرید 89.40 روپے پر برقرار رہی۔ دریں اثنا برطانوی پانڈ کی قیمت فروخت 147.67 روپے سے بڑھ کر 147.85 روپے اور قیمت خرید 144.09 روپے سے بڑھ کر 144.27 روپے پر بند ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت فروخت بھی 120.46 روپے سے بڑھ کر 120.88 روپے اور قیمت خرید 117.56 روپے سے بڑھ کر 117.97 روپے رہی۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا۔ بدھ کو سعودی ریال گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 24.43 روپے اور قیمت خرید 23.83 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 24.94 روپے اور قیمت خرید 23.84 روپے پر بند ہوئی۔