ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اعلیٰ عدالتوں تک رسائی ملنی چاہئے۔ وزیراعظم

Gilani

Gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آئین میں دہری شہریت رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اعلی عدالتوں تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔

ایک انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کے معاملہ پر امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، سپلائی بحال نہیں کی اس لئے دفاع پاکستان کونسل کے احتجاج کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں دہری شہریت رکھنے پر کوئی پابندی نہیں، اگر مستقبل میں لارڈ نذیر کی رکنیت برطانیہ نے منسوخ کردی تو پھر کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی نے جو کیا وہ غلط تھا، لیکن قانون کے مطابق دفاع ڈاکٹر شکیل کا حق ہے، ان کو اعلی عدلیہ تک رسائی ملنی چاہئے۔

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی خودشاپنگ نہیں کی، مہنگے کوٹوں کے بارے میں خبر مضحکہ خیز ہے۔