ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک بھرمیں دہشتگردی کے واقعات اورفلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

 Dr Abdul Qadeer Khan

Dr Abdul Qadeer Khan

تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے ملک بھرمیں دہشتگردی کے واقعات اورفلسطین میںاسرائیلی جارحیت پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم ڈھانے والے اسرائیل کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی جب مسلمانوں کا خون بہتا ہے تو دنیا خاموش ہو جاتی ہے اور اگر کوئی غیر مسلم مرتا ہے تو ہر ایک احتجاج کرتا ہے کیا مسلمانوں کا خون اتنا سستا ہے کہ ا س کی ندیاں بہا دی جائیں جب تک عالمی منصف انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتے دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جو حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔اسرائیل کی پشت پناہی سے امریکہ کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اس جارحیت کے خلاف اعلان جنگ کریں اوراسرائیل سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے مضبوط لائحہ عمل طے کیا جائے انہوںنے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت پاکستان کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں دھکیلا جا رہا ہے ان بم دھماکوں کا مقصد محرم الحرام میں بڑے پیمانے پر خونریزی کروانا ہے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام مسالک کو رواداری سے کام لینا ہو گا۔ کراچی،کوئٹہ اورراولپنڈی سمیت ملک میں ہونیوالی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے گرفتار کیا جائے ملک کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی، لاقانیت سے شہریوں کو جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی۔