ڈبلیو ٹی او : پاکستان کو جنرل کونسل کا عہدہ ملنے کی امید

WTO

WTO

ڈبلیو ٹی او (جیوڈیسک)عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کو جنرل کونسل کا عہدہ ملنے کی امید ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کا آئندہ اجلاس چودہ فروری کو ہو گا جس میں ممکنہ طور پر پاکستان کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا عہدہ دیئے جانے اور دیگر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اس وقت یہ عہدہ نار و ے کے پاس ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈبلیو ٹی او کا وزارتی اجلاس آئندہ چند ماہ میں متوقع ہے۔ اس اجلاس میں دوحا ترقیاتی ایجنڈے اور زراعت سے متعلق اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

وزارتی اجلاس کی صدارت پاکستان کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق سال دو ہزار تیرا عالمی تجارتی تنظیم کے لئے بہت مشکل ثابت ہو گا جبکہ پاکستان یہ عہدہ حاصل کرنے کے بعد زراعت سے متعلق مشکلات کو بہتر طور پر اجاگر کر سکے گا۔