ڈرون حملے غیر قانونی اور منفی نتائج کے حامل ہیں۔ دفتر خارجہ

foreign office

foreign office

پاکستان نیکہا کہ ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف دوٹوک اور واضح ہے، یہ حملے پاکستان کیلئے نقصان دہ ہیں۔ امریکہ کو اس موقف سے کئی بار آگاہ کیا جاچکا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملے غیر قانونی اور منفی نتائج کے حامل ہیں۔ اور ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی بھی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کل دورہ افغانستان پر کابل جائیں گی۔ حنا ربانی کھر کے دورہ افغانستان میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان سمیت تمام فریقین سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔