ڈرون حملے قابل قبول نہیں ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی

Zaheer ul Islam

Zaheer ul Islam

پاکستان(جیوڈیسک)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کا دورہ امریکا مکمل ہو گیا ہے، اس دورے میں انھوں نے نے امریکی حکام پر واضح کیا کہ ڈرون حملے قابل قبول نہیں، حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے پر پاکستان کو اعتراض نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے یکم سے تین اگست تک امریکا کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انھوں نے واشنگٹن میں سی آئی اے کے چیف جنرل پیٹر یاس اور افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین پاکستان کے لئے صدر اوباما کے خصوصی مشیرجنرل ڈگلس سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی نیامریکی حکام پر واضح کیا کہ ڈرون حملے قابل قبول نہیں۔

امریکی حکام کو بتایا گیا کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے پر پاکستان کو اعتراض نہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات کو ازسرنو مضبوط بنیاد پراستوار کرنے پراتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ امریکا سے دوطرفہ خدشات کو سمجھنے میں مدد ملی۔