ڈنگہ : میاں خالد رفیق سیکریالی چوہدری قمر زمان بجاڑ کا حلقہ پی پی 113کا تعزیتی دورہ

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113کے میاں خالد رفیق سیکریالی چوہدری قمر زمان بجاڑ کا حلقہ پی پی 113کا تعزیتی دورہ ۔ تفصیلات کے مطاق میاں خالد رفیق سیکریالی چوہدری قمر زمان بجاڑ نے موضع جوڑا میں چوہدری عنصر محمود گورسی کے قل شریف میں شرکت اور ان کے بھائی اصغر علی گورسی ‘ محمد افضل گورسی سے اظہار افسوس کراڑی والہ میں چوہدری محمد خاں ٹیکریا کے قل شریف میں شرکت اور ان کے صاحبزادوں ریٹائرڈ کیپٹن امتیاز پرویز ‘ چوہدری ریاض ‘ چوہدری محمد اسلم سے فاتحہ خوانی ‘ نور جمال میاں اللہ دتہ کی وفات پر ان کے بیٹوں میاں محمد خاں مینجر ملٹری ڈیری فارم راولپنڈی سے اظہار افسوس ۔

مٹوانوالہ میں حاجی چوہدری ولایت خاں کے چچا کی نماز جنازہ میں شرکت ‘ چھوکر کلاں میں ملک عبدالرحمان کے پھوپھی زاد بھائی سے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمے برداشت کرنے کی ہمت دے جبکہ میاں خالد رفیق نے خوجہ میں وڑائچانوالہ قتل کیس میں چوہدری نور زمان کی عبوری ضمانت پر مبارکباد دی اور منڈیر ہسپتال میں میاں اسحاق مغل کی تیمار داری کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے ۔