ڈنگہ : چک پنڈی کے معروف زمیندار چوہدری محمد ریاض بائیں ہاتھ کی انگلی پر اسم اللہ اُبھر آیا

ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) چک پنڈی کے معروف زمیندار چوہدری محمد ریاض بائیں ہاتھ کی انگلی پر اسم اللہ اُبھر آیا ، تفصیلات کے مطابق پنڈی چک کے معروف زمیندار چوہدری محمد ریاض کے بائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹیں آئیں اور ان کی بائیں ہاتھ کی انگلی کے ناخن پر کالا نشان بنا کہ گزشتہ چار دنوں سے انہوں نے انگلی کے ناخن پر کوئی توجہ نہ دی ۔ گزشتہ روز انہوں نے انگلی کے ناخن پر لوشن لگایا تو غور کرنے پر انہوں نے محسوس کیا کہ میری انگلی کے ناخن پر اسم اللہ واضع لکھا نظر آرہا ہے۔

جب انہوں نے اپنے عزیزوں دوستوں اور گھر والوں کو بتایا کہ میری انگلی کے ناخن پر اسم اللہ لکھا ہوا ہے تو لوگوں کثیر تعداد نے یہ معجزہ دیکھا تو سبحان اللہ آوازیں بلند کیں ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے کئیں علمائے کرام کو دکھایا اور انہوں نے تحقیق کی یہ قدرت کا معجزہ ہے البتہ آپ اپنا جسم پاک رکھیں ۔