ڈنگہ : یونین کونسل امرہ کلاں کے سینکڑوں معززین کا اکٹھ ، ایم پی اے سے نہری پانی فوری کھولنے کا مطالبہ

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسل امرہ کلاں کے سینکڑوں معززین کا اکٹھ۔ایم پی اے سے نہری پانی فوری کھولنے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق امرہ کلاں یونین کونسل کے سینکڑون معززین کا اجتماعی اکٹھ ہوا جس میں لوگوں نے نہری پانی کی بندش پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور مذمت کی کہ نہری پانی بند ہونے سے کاشتکاروں کوفصلوں کی کاشت میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔

اکٹھ امرہ کلاں ، امرہ خورد ، بجاڑ والہ ، پنجن شہانہ ، شاہ قلی۔ یقین پور ، بدھووال کے معززین موجود تھے جس میں طے پایا کہ یونین کونسل امرہ کلاں کے معززین کا وفد بہت جلدمیاں طارق محمود ایم پی اے ملاقات کرے گا اور ان کو کاشتکاروں کی مشکلات سے آگاہ کرے گا۔