ڈیزل بحران ، ریلوے نے 6 ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ کر دیں

Pakistan Railway

Pakistan Railway

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے میں ایک بار پھر ڈیزل بحران پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ریلوے حکام نے چھ ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔

لاہور پاکستان ریلوے کو ڈیزل کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے والی چھ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جن میں کراچی ایکسپریس ، لاثانی ایکسپریس ، راوی ایکسپریس، باؤ ٹرین ، عوامی ایکسپریس اور بدر ایکسپریس شامل ہیں۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ٹرینوں کو عارضی طور پر منسوخ کیا گیا ہے جیسے ہی ڈیزل کی کمی دور ہو گی ٹرینوں کو بحال کر دیا جائے گا۔