ڈینمارک انتخابات : بائیں بازو کا اتحاد کامیاب

Denmark Election

Denmark Election

ڈینمارک کے عام انتخابات میں بائیں بازو کے اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور وزیراعظم نے شکست تسلیم کر لی ہے سوشل ڈیموکریٹ لیڈر ہیلی تھورننگ کی قیادت میں قائم اتحاد ریڈ بلاک نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ایک سو اناسی کے ایوان میں ریڈ بلاک کو اکثریتی نشستیں حاصل ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم لارس لیک راسموسین کے بلیوبلاک کے دس سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ ہیلی تھورننگ ڈینمارک کی پہلی خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ ڈیمارک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں اور سخت امیگریشن قوانین اس کی کامیابی کا اہم سبب بنی ہیں۔