ڈیوس کپ، پاکستان، لبنان کے درمیان سنگلز ایونٹ 1-1 سے برابر

aisam

aisam

ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو کے پہلے رانڈ میں پاکستان اور لبنان کے درمیان سنگلز ایونٹ ایک ایک سے برابر رہا۔ لبنانی شہر جونیا میں کھیلے جارہے گروپ ٹو ایونٹ میں پاکستانی ٹیم میں اعصام الحق اور عقیل خان شامل ہیں۔

پہلے میچ میں عقیل خان کو لبنانی حریف بسام بیداس نے چھ ایک،چھ تین اور چھ دو سے شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کریم الایلی کو چھ چار،چھ تین اور چھ صفر سے زیر کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ڈبلز اور ریورس سنگلز مقابلے باقی ہیں۔