ڈیوس کپ میں شرکت نہ کر سکنے پر انتہائی افسوس ہے۔ اعصام الحق

Aisam ul Haq

Aisam ul Haq

لاہور: (جیو ڈیسک) ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ میں شرکت نہ کر سکنے پر انہیں انتہائی افسوس ہیں۔ ڈاکٹر نے گھٹنے کی انجری پر مزید دس روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لاہور میں ذرائع سے گفتگو میں اعصام الحق نے کہا کہ انہوں نے خود کپتان محمد خالد کو انجری کے باعث ڈیوس کپ میں شرکت نہ کر سکنے کے بارے میں آگاہ کیا۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ دو ہزار بارہ میں ان کا ٹارگٹ اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر کے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی ٹینس کورٹ میں کرنا ہے۔