ڈیوس کپ میں شرکت کیلئے جوکووچ بیلجیم پہنچ گئے

Novak Djokovic

Novak Djokovic

بیلجیم(جیوڈیسک) آسٹریلین اوپن چیمپئن نوواک جوکووچ سیزن کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر ڈیوس کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے بیلجیم پہنچ گئے۔

نوواک جوکووچ جیسے ہی ٹینس کورٹ پہنچے تو وہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سینکڑوں مداح جمع ہو گئے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کا پہلا رانڈ یکم فروری سے شروع ہو گا۔