ڈیوس کپ ٹینس: فلپائن نے پاکستان پر 2-0 کی برتری حاصل کر لی

tennis

tennis

ڈیوس کپ ٹینس : (جیو ڈیسک) ایشیاء اوشیانا زون ٹو سیمی فائنل ٹائی میں فلپائن نے پاکستان ٹیم پر دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ منیلا میں ڈیوس کپ ٹائی کے پہلے روز میزبان فلپائن نے دونوں سنگلز جیت لئے۔ فلپائن کے جونی آرسیلانے افتتاحی سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان کو چھ دو، چھ دو اور چھ تین کے اسکور سے شکست دی۔ دوسرے سنگلز میں پاکستان کے یاسر خان بھی اسٹریٹ سیٹ میں ہار گئے۔ فلپائن کے ٹریٹ ہوئے نے چھ ایک، چھ صفر اور چھ تین کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔