کابل:افغانستان میں امریکی جنرل کو برخاست کردیا گیا

american army

american army

جنگ میں پاکستان کی مدد کے بیان پر افغانستان کے صدر حامد کرزئی پر تنقید کرنے والے امریکی نائب کمانڈر میجر جنرل پیٹر فیولر کو برخاست کردیا گیا، امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ فیولر کا بیان ان کا ذاتی موقف ہے۔
افغانستان میں فوجی آپریشن اور تربیت کے متعلق نائب کمانڈر میجر جنرل پیٹر فیولر نے ایک بیان میں کہاتھا کہ جنگ کی صورت میں پاکستان کی مدد کرنے کا افغان صدر حامد کرزئی کا بیان حقائق سے بیخبری ہے۔ امریکا نے افغانستان میں جانی و مالی قربانی دی ہے۔ اور پھر بھی افغان صدر پاکستان کی مدد کی باتیں کررہے ہیں۔ افغانستان میں ایساف کمانڈ نے میجر جنرل پیٹر فیولر کے بیان کا سخت نوٹس لئے ہوئے اسے نوکری سے برخاست کردیاہے۔ ادھر امریکی محکمہ دفاع نے کہاکہ جنرل فیولر کے متعلق ایساف کمانڈر جنرل ایلن کا فیصلہ درست ہے۔ اور انہوں نے پیٹر کو سوچ سمجھ کر برخاست کیا ہے۔