کاریں مہنگی ہونے کی وجہ درآمدی خام مال ہے،پرویز غیاث

indus

indus

انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرویز غیاث نے کہا ہے کہ کاروں کی قیمت میں اضافے کی وجہ درآمدی خام مال مہنگا ہونا ہے جبکہ روپے کی گرتی قدر نے بھی آٹو انڈسٹری کی مشکلات بڑھائی ہیں۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار نہیں۔ پاکستانی صنعتکار بھی اپنا سرمایہ دوسرے ممالک میں لے جارہے ہیں۔ ایک وقت تھاکہ ملک میں ایک سال کے دوران اڑھائی لاکھ کاریں فروخت ہوئیں جبکہ گذشتہ سال پاکستان میں صرف ایک لاکھ بہتترہزار کاریں فروخت ہوئیں تاہم رواں سال صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔ پرویز غیاث نے کہا کہ حکومت پانچ سال کے لیے جامع پالیسی بنائے تاکہ ملک میں معاشی استحکام آئے۔