کامران اکمل کو ساتویں نمبر پر کھلانے کا فیصلہ غلط ہے، وسیم اکرم

Wasim akram

Wasim akram

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شارجہ کی وکٹ ہمیشہ کی بیٹنگ وکٹ رہی ہے لیکن پاکستانی بیٹسمین ڈر کر کھیلتے ہیں، کامران اکمل کو نیچے کھلانا سب سے بڑی غلطی ہے۔ وہ جیو نیوز سگمنٹ سوئنگ آف سلطان میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا شارجہ کی وکٹ ہمیشہ سے بیٹنگ وکٹ رہی ہے، لیکن ہر بیٹسمین ڈر کر کھیلتا ہوا نظر آیا۔

آل راونڈر وسیم اکرم نے کہا کہ پاور پلے میں کھلاڑی بغیر پلان کے کھیلتے ہیں، پہلے دس اوور میں چانس لے کر کھیلنا ہوگاورنہ اسکور 200سے اوپر نہیں بن سکے گا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کامران اکمل کو ساتویں نمبر پر کھیلانے کا فیصلہ غلط ہے۔