کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک

karachi violence

karachi violence

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک سیاسی جماعت کے کارکن اور خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مزار قائد کے قریب ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان نے تاج نامی شخص کو پہلے گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کیا، پھر اسے گولیاں مارکر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق تاج محمد سابقہ سبزی منڈی کے علاقے میں اے این پی وارڈ کا نائب صدر تھا منگھوپیر کے علاقے گلشن توحید سے ایک شخص کی لاش ملی۔

عائشہ منزل چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران گذشتہ رات فائرنگ سے زخمی ہونے والا نیاز احمد نجی اسپتال میں چل بسا۔۔ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں فائرنگ سے ملک طارق عزیز شدید زخمی ہوا جو اسپتال میں ہلاک ہوگیا جبکہ نارتھ کراچی میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک دوسری زخمی ہوگئی۔