کراچی:متحدہ کے جلسے کی تیاریاں عروج پر،شہر میں میلے کا سماں

mqm women

mqm women

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بااختیار عورت مضبوط پاکستان جلسہ کل ہوگا۔ کراچی میں جلسے کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ مختلف علاقوں میں جشن کا سماع ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکا لی جار ہی ہیں۔ شاہراں پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں ایم کیوایم کے ترانے بجائے جارہیہیں۔ شہر کو قد آور پورٹریٹس سے سجایا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں میلے کا سماں ہے۔ مزار قائد سے متصل گراونڈ کو الطاف حسین کی تصاویر اور پرچموں سے سجایا گیا ہے اور اسٹالز لگائے ہیں جہاں خواتین بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے جھنڈے کے رنگ والی چوڑیاں اور دوپٹے خریدنے میں مصروف ہیں۔ مہندی اورکھانے پینے کی اشیا کے بھی اسٹالز لگے ہیں۔