کراچی ،لاہور اور کوئٹہ سمیت 55شہروں میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

mobile phone no signal pakistan

mobile phone no signal pakistan

اسلام آباد… پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق کراچی ،حیدرآباد اور کوئٹہ کے علاوہ پنجاب کے51 شہروں میں کل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بندرہیگی،موبائل سروس کل صبح آٹھ بجے سے رات10بجے تک بندرہیگی،پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پنجاب کے جن شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی ان میں لاہور، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، فیصل ،شیخوپورہ، بھکر، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب، شامل ہیں۔ دریں اثناء سندھ کے7شہروں میں صبح8 سے رات 10بجے تک موبائل سروس بند رہیگی، سندھ میں کراچی، حیدرآباد، خیرپور، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، نوشہر و فیروز شامل ہیں۔آزاد کشمیر میں موبائل سروس بند کرنیکی درخواست نہیں ملی۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں جڑانوالہ، تاندلیانوالہ، سمندری، جھنگ اور شورکوٹ میں بھی موبائل سروس کل بند رہے گی۔