کراچی ، ہوٹل پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ، تین ملزم گرفتار

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی کے علاقے بنارس میں ہوٹل پر فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ گلشن معمار میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے تین ملزم حراست میں لے لیے۔ بنارس میں موٹر سائیکل سواروں نے ہوٹل پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر 5 افرادزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں عامر ،شیر خان ،امیر بادشاہ ،سردار خان اور عبداللہ شامل ہیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا دیا۔ دوسری جانب رینجرز نے گلشن معمار میں چھاپہ مارا اور کالعدم تحریک طالبان کے زخمی رکن سمیت تین ملزم حراست میں لے لیے۔ملزموں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے تفیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ آج صبح رینجرز نے مچھر کالونی میں آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیشن شروع کردی ہے۔