کراچی ائیرپورٹ پردنیا کے سب سے بڑے طیارے کی لینڈنگ

karachi airport

karachi airport

کراچی : (جیو ڈیسک) پاکستان کی تاریخ  میں پہلی مرتبہ دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ جرمنی سے آنے والے بوئنگ طیارہ ایئرپورٹ پراترا تو سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈروں نے واٹر سلیوٹ پیش کیا۔

ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر منسوب بخاری نے ذرائع کو بتایا کہ دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارے کی کراچی لینڈنگ اعزاز کی بات ہے۔ اس سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس جہاز میں ایک سو ساٹھ ٹن وزن لے جانے کی گنجائش ہے۔

لینڈ نگ کے بعد ماہرین نے رن وے کا سروے کیا اورطیارے کی لینڈنگ کو کامیاب قرار دیا، اسی طرح دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی لینڈ کرسکے گا۔