کراچی: اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نو ملزمان گرفتار

karachi arrest

karachi arrest

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، رہزنی سمیت مختلف واقعات میں ملوث نو ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد، پاپوش نگر، پیرآباد اور شارع نور جہاں سے بسوں میں لوٹ مارکرنے اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نو ملزمان کوحراست میں لیکران کے قبضے سے پانچ ٹی ٹی پستول، ایک کار، دس موبائل، دو موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد کر لی۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے پولیس کے مطابق شہر میں محرام الحرام کے دوران قیام امن کیلئے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔