کراچی: امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پولیو مہم دو روز کے لیئے موخر

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پولیو مہم دو روز کے لئے موخر کر دی گئی۔لاکھوں بچوں کے پولیو قطروں سے محروم ہونے کی وجہ سے ان کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

کراچی کے شہری امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے جہاں عد م تحفظ کا شکار ہیں وہیں پولیو مہم موخر ہونے سے لاکھوں بچوں کی زندگی بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ کے مطابق چار فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو سکیورٹی خدشات وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

آئندہ پولیو مہم سے متعلق فیصلہ پیر کو ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا  پولیو مہم صرف کراچی میں ملتوی کی گئی ہے۔ پولیو مہم موخر ہونے سے لاکھوں بچوں کو صحت کے حوالے سے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔