کراچی : ایم کیو ایم کے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) دہری شہریت کے باعث کراچی سے سندھ اسمبلی کی خالی چار نشستوں پر پہلے روز ایم کیو ایم کے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس ایک سو ایک سے عبدالمعید صدیقی، پی ایس ایک سو تین سے محمد علی شاہ پی ایس ایک سو تیرہ سے عسکری تقوی اور پی ایس ایک سو پندرہ سے رضا ہارون کی نشستیں خالی ہو گئی تھیں۔

پہلے روز پی ایس 103 پر ایم کیو ایم کے ندیم ہدایت ہاشمی اور پی ایس 101 پر ایم کیو ایم کے جاوید شوکت اور جمال احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 23 جنوری کو ہو گی جبکہ پولنگ 18 فروری کو ہو گی۔