کراچی : ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے و رکشاپ کا تفصیلی دورہ کیا

کراچی : ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے ورکشاپ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا اختر خان خٹک ،ڈپٹی ٹائون آفیسرایم اینڈ ای انور شاہ اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے انہوں نے گاڑیوں کی مرمت ودرستگی کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ عید الا ضحی سے قبل مشینری وگاڑیوں کو درست کر لیا جائے اور اسٹور میں نئی آنے والی بیٹریز کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ نے گاڑیوں کے لئے معیاری ٹائر اور بیٹری منگوائی ہیں انہو ں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑیوں میں ٹائر اور بیٹری کی ضرورت ہو تو ان کو فوری طور پر تبدیل کر لیا جائے تا کہ عید الا ضحی پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مشینری کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ عوام کی بلا امتیاز وتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اس سلسلے میں عید الاضحی پر ٹائون انتظامیہ نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹائون کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی تحت منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں اور ٹائون انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو جلد اور زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر ہی پہنچائی جائے۔