کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پولنگ جاری

Karachi

Karachi

کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے جنرل باڈی الیکشن برائے سال دوہزار بارہ کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کے عہدے کے لئے وکیل رہنماں محمود الحسن اور صلاح الدین خان گنڈاپور ایڈووکیٹس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
ووٹنگ شام پانچ بجے تک ایک گھنٹہ وقفہ کے ساتھ جاری رہے گی۔ الیکشن میں کراچی بارایسو سی ایشن کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔