کراچی : تحریک طالبان کامبینہ دہشت گرد کامران عرف کامی گرفتار

Talban

Talban

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریامیں سی آئی ڈی کی کارروائی کالعدم تحریک طالبان کامبینہ دہشت گرد کامران عرف کامی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی ای آئی ڈی فیاض خان کے مطابق مبینہ دہشت گرد کراچی میں متعدد بینک ڈکیتوں میں ملوث ہے، بینک ڈکیتی سے ملنے والی رقم دہشت گردی کیلئے استعمال کی جاتی تھی، مبینہ دہشت گردنے2011میں نجی بینک سے68لاکھ لوٹنے کااعتراف بھی کیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔