کراچی : حیدرآباد کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا، جاوید ہاشمی

javed hashmi

javed hashmi

کراچی : (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی میں معاشی قبضے کی جنگ سیاسی لوگ لڑرہے ہیں۔ سندھ میں جو پارٹی اقتدار میں رہی انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاشوں کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور امن کے خواہاں ہیں، پیپلزپارٹی کے غیر دانشمندانہ پالیسی کے باعث لیاری میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی ، کوئٹہ اور کراچی میں کامیاب جلسہ کے بعد حیدرآباد کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا، تحریک انصاف میں پارٹی الیکشن ہورہے ہیں جس سے نچلی سطح سے قیادت اٹھے گی۔ مسلم لیگ نے سے نکلنے کی بنیادی وجہ قوم کی خدمت کرنا ہے۔ ایم کیو ایم ، اے این پی اور فضل الرحمن سمیت ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں مسلم لیگ ن کا بھی ہم احترام کرتے ہیں۔