کراچی : دس روز پابندی کے بعد ڈبل سواری کھل گئی

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے امن و امان کیلئے دس روز پہلے یہ پابندی لگائی تھی۔ اس دوران شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی جبکہ ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہو گئی تھی۔ صوبائی وزارت داخلہ نے دس روز قبل شہر میں امن کے قیام کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ایک ماہ کیلئے بند کر دی ۔ لیکن ہمیشہ کی طرح یہ اس عمل نے صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ۔اس دوران فائرنگ کے واقعات میں اڑتیس شہری جاں بحق اور تیرہ لاشیں برآمد ہوئیں۔

نو اپریل کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی لیکن اسی روز سیاسی کارکنان اور پولیس اہلکار سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ دس اپریل کو دو سیاسی کارکنان سمیت 3 افراد گولیوں کا نشانہ بنے اور ایک تشدد زدہ لاش ملی گیارہ اپریل کو فائرنگ کے واقعات میں چار افراد لقمہ اجل بنے اور شخص کو مار کر پھینک دیا گیا۔

بارہ اپریل کو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بنا اور بوری بند لاش ملی تیرہ اپریل کو لیاری میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے چودہ اپریل کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افرادکی زندگیوں کا چراغ گل ہو گیا، ایک لاش ملی سولہ اپریل کومختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، تین لاشیں اٹھائی گئیں۔

سترہ اپریل کو فائرنگ سے پانچ افراد کی زندگیاں چھن گئیں، دو لاشیں ملیں اٹھارہ اپریل کو مزید سات افراد کو موت کا پروانہ تھما دیا گیا ، تین لاشیں ملیں انیس اپریل کو مزید تین افراد فائرنگ کے واقعات میں جاں بحق ہو گئے جبکہ صحافی کو مار کر پھینک دیا گیا۔