کراچی : رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 8 افراد زیر حراست

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے آٹھ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس مقابلے میں دو ٹرک چھیننے والے تین ڈاکو پکڑے گئے۔اورنگی ٹاؤن نمبر پندرہ ، فقیر کالونی اور قذافی چوک کے مختلف علاقوں میں رات گئے رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں آٹھ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سائٹ بی تھانے کے حدود میں پولیس مقابلے کے بعد تین ڈاکوں شکیل عرف گلی، قاسم اور اللہ بخش کو دھر لیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے چند روز پہلے چھینے گئے دو ٹرک اور متعدد گولیوں سمیت آٹھ ایم ایم رائفلیں بھی برآمد ہوئیں۔

جوڑیا بازار میں فائرنگ سے سلمان زخمی ہوا جس نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ دوسری جانب ٹول پلازہ کے قریب ہائی ایس الٹنے سے ساٹھ سالہ مسافر خیر محمد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔