کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، متعدد افراد زیر حراست

Rangers

Rangers

کراچی: (جیو ڈیسک) بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر رینجرز نے پولیس کے ہمراہ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیے اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق لی مارکیٹ، لیاری ٹاؤن، ایمپریس مارکیٹ، برہان سینٹر، صدر ٹاؤن، غوثیہ کالونی، جمشید ٹاؤن، بنارس کالونی اور ملیر ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ رینجرز نے بنارس پل اور فرنٹیر موڑ کے علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا، ان کارروائیوں کے دوران سینتیس جرائم پیشہ افراد اور چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔