کراچی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل ہو گا : شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی بدامنی کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پرعمل ہوگا۔ اے این پی کے رہنما زاہد خان کہتے ہیں کہ طالبان تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔سپریم کورٹ سے کراچی بدامنی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی سے بڑی تعداد میں دہشتگردوں کوگرفتارکیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی موجودگی کی جہاں اطلاع ملی وہاں ایکشن ہوا ہے۔ اے این پی کے رہنما زاہد خان نے ذرائع سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں طالبان تنظیموں کے خلاف ایکشن لینا ہوگاکیونکہ پاکستان کا امن کراچی سے مشروط ہے۔

سیاسی اورسماجی راہنماؤں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کرا چی میں نقظہ آغاز ثابت ہو سکتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ سیاست سے بالا ترہوکر اقدامات کیے جائیں۔