کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے۔ رنچھوڑ لائن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔شریں جناح کالونی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، لانڈھی میں فائرنگ سے فدا جاں بحق ہو گیا۔گلبہار میں عاطف نامی شخص گولیوں کا نشانہ بنا ۔ کیماڑی کے علاقے سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔