کراچی : فائرنگ سے مزید 3افراد جاں بحق ، 7زخمی

karachi killing

karachi killing

کراچی : (جیو ڈیسک) فائرنگ کے واقعات میں مزید تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔ ماری پور سروس روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کلری تھانہ کے اہلکار کو ہلاک کردیا اور اسلحہ و موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے۔

اہلکار کلری تھانے میں منشی تھا۔ لی مارکیٹ میں سالار کمپاونڈ میں فائرنگ سے ایک نوجوان مراد جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان ہلاک ہوا۔ سوک سینٹر کے قریب فائرنگ سے تین نوجوان ارشد، پرویز اور ساجد شدید زخمی ہوئے جنہیں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لانڈھی جوکی موڑ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک راہ گیر شہاب الدین زخمی ہو گیا۔ شارع فیصل، مچھر کالونی اور طارق روڈ پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے دو ڈاکو میر محمد اور جنید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔