کراچی: فائرنگ واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق

target killing

target killing

کراچی : (جیو ڈیسک) مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی سندھ اختر گورچانی کہتے ہیں کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی۔

اختر گورچانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلشن حدید بن قاسم اور میٹرک بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔

گلشن معمار اسکندر گوٹھ کے قریب دو گروپوں میں تصادم میں نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔ سٹی کورٹ کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون بھی جاں بحق ہوئی۔ سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔