کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق ہوگئے

karachi Firing

karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا جبکہ پولیس اور رینجرز ٹارگٹ کلرز کے سامنے بے بس ہیں، فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید دو افراد سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا۔

شہر قائد کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہیں۔ ملیر کے علاقے کھوکراپار نمبر تین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سی ڈی کی دکان پر کھڑے تیس سالہ نوجوان محمد ندیم کو قتل کر دیا۔

لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اورنگی ٹان کے علاقے خیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچاس سالہ جمیل احمد جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب چنیسر گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔