کراچی : فائرنگ کے واقعات،2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) رات بھر فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

گزشتہ رات گلستان جوہر کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب لیاری کے علاقہ کھڈا مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر بتیس سالہ فیصل زندگئی کی بازی ہار گیا۔ اختر کالونی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔