کراچی : لانڈھی جیل سے 18 بھارتی ماہی گیر رہا

Fishermen

Fishermen

کراچی : (جیو ڈیسک) پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار اٹھارہ بھارتی ماہی گیر وں کو لانڈھی جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ان ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پرمختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رہا ہونے والے ان ماہی گیروں کو پہلے لاہور لے جایا جائے گا جہاں سے براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

ملیر ڈسٹرکٹ جیل حکام کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کو سزا پوری ہونے پر رہا کیا گیا اور یہ واہگہ کے راستے بھارت جائیں گے۔