کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت کی بالکونی گر گئی،2 افراد زخمی

karachi

karachi

کراچی کے علاقے لیاری میں ایک خستہ حال عمارت کی بالکونی گرگئی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ عمارت کو فوری طور پر مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔ یہ واقعہ لیاقت کالونی میں پیش آیا جہاں ایک خستہ حال عمارت کی پانچویں منزل کی بالکونی کی چھت اچانک گرگئی۔ عمارت کی اس منزل پر کوئی رہائش پذیر نہیں ہے۔ واقعے کے بعد اس خستہ حال عمارت کو مکینوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔